بختاور بھٹو نے فیملی کے ساتھ نئے سال کی پہلی تصویر شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
دبئی (نیٹ نیوز) بختاور بھٹو نے نئے سال کی پہلی تصویر شیئر کر دی۔ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اہلِخانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ انہیں نیلے گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے شوہر اور بیٹوں نے میچنگ سیاہ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔