سوئٹرز لینڈ: نئے سال کی تقریب، بار میں دھماکہ، آتشزدگی، ہلاکتیں 47، 115 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
برن، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+نمائندہ خصوصی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب لگژری ریزورٹ کے بار (سیاحتی مقام) میں دھماکے سے ہلاکتیں 47، 115 زخمی ہوگئے۔ سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زور دار دھماکے کے بعد آتشزدگی سے تباہ ہوگیا۔ سوئس پولیس حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی ریزورٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہاتت سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا‘ تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سوئس پولیس کیمطابق بار دھماکے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سوئس پولیس کمشنر کا بتانا ہے کہ بار میں آگ لگنے سے 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے اکثر شدید زخمی ہیں۔ ان میں 2 فرانسیسی شہری شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے سوئٹزرلینڈ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ سوئس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کے متاثرین میں سے کچھ افراد غیر ملکی ہیں، سوئس اِسکی ریزورٹ واقعے کو حملہ نہیں سمجھا جا رہا۔ اسے واقعہ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے طور پر نہیں‘ انکوائری جاری ہے۔ عینی شاہدین نے بھی بتایا دھماکہ سنا پھر ہر طرف آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان حالات کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آگ کیوں لگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا نئے سال کی رات سوئٹزرلینڈ کے اِسکی ریزورٹ میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر کرانس مونٹانا میں دھماکے اور آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، صدرِ مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوئٹزرلینڈ کے سوئس پولیس ا تشزدگی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔