data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بارش کے گزرنے کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔

حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب موٹر ویز اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت خطرناک ہو گئی، حادثات کے خدشے پر مختلف مقامات پر ٹریفک روک دی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فائیو روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے، جبکہ ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ادھر لاہور میں آج فضائی معیار قدرے بہتر ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم فیصل آباد اور شیخوپورہ میں فضا بدستور انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک صبح اور رات کے اوقات میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ