ملک کے 5 بڑے‘ اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال آگے بڑھ سکتی: رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025ء میں اچھی خبریں آئیں، امید ہے 2026ء مزید معاشی استحکام کا سال ہوگا۔ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے ان کو بند کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول اور تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی اختیار کر کے بند کرنا چاہیے، اگر ان اکاؤنٹس سے صرف پروپیگنڈا ہی کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کریں۔ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، پی ٹی آئی پہیہ جام نہیں کر پائے گی اور اس کے مزید نقصانات ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو ایسا دھرلیا جائے گا کہ یہ پھر گلہ کریں گے، پی ٹی آئی احتجاج کی کال کو واپس لے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ان 5 بڑوں میں نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایک اور شخصیت ہیں، جب تک ان 5 شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے تو بریک تھرو نہیں ہو گا۔ میرے اور عامر ڈوگر کے رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا ثناء اللہ پی ٹی ا ئی اکاو نٹس
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز