وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں آبی حیات خصوصاً شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے بڑے اور تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے تحت سرگودھا اور علی پور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 600 ایکڑ رقبے پر شرمپ سٹیٹس قائم کی جائیں گی۔
مریم نواز شریف کے مطابق بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو شرمپ فارمنگ کے ذریعے پہلی مرتبہ قابلِ استعمال بنایا جا رہا ہے جو زرعی اور معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی 15ویں یومیہ ترقیاتی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق 20 ایکڑ اراضی پر 9 تالاب شرمپ فارمنگ کے لیے تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 320 میٹر ڈرینج کا کام مکمل ہو چکا ہے، اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی پر سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جانے والی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کا 98 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی ماہرین کے سعودی عرب اور میکسیکو کے تربیتی دورے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ عملے کی فراہمی کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے، ٹیکنیکل تربیت کے لیے غیر ملکی ماہرین جیفری اور جیمی ڈومین سیک نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، اس کے علاوہ شرمپ فارمنگ پراجیکٹ کے لیے 100 انٹرنز کے تحریری امتحانات بھی ہو چکے ہیں۔
شرمپ فارمنگ کے لیے 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شرمپ فارمنگ ریسرچ کے لئے 64 تالابوں میں شرمپ کا بیج ڈالا گیا تھا، سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ سٹیٹ اور ویلیو چین قائم ہوگی ہے اور 57 تالاب کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ وہاں 57 تالابوں اور 50 ٹیوب ویلز کی کھدائی کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شرمپ فارمنگ کے مریم نواز شریف ایکڑ اراضی بھی مکمل مکمل ہو کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔