سوئٹزرلینڈ: بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
سوئٹزرلینڈ: بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز
سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں نیو ائیر نائٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں47 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران پیش، سوئس حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہمارے 8 شہری لاپتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق آگ ویٹر کی غلطی سے لگی،لکڑی کا فرش ہونےکےسبب آگ تیزی سے پھیلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس صدر نے برن شہر میں 5 روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بار آتشزدگی واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ، اسرائیل نے 37 امدادی اداروں پر پابندی لگادی جدہ: نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کا پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا عزم اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بغیر قانونی پراسس پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرار بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی؟ وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں نیا پلان تیار پاکستان اور چین کے درمیان 15397 فٹ کی بلندی پر خنجراب ٹاپ کلیئر کر دیا گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔