کرینہ کپور نے 2025ء کو مشکل سال کیوں قرار دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ 2025ء ان کے لیے ایک مشکل سال رہا۔
کرینہ کپور نے 2025ء کے اختتام پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر و اداکار سیف علی خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس مشکل وقت کا ذکر کیا جس کا ان کی فیملی نے گزشتہ سال سیف علی خان پر چاقو سے ہونے والے حملے کے بعد سامنا کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ آج سال کا آخری دن ہے اور یہ سال ہمارے لیے، ہمارے بچوں کے لیے اور ہمارے خاندان کے لیے ایک مشکل سال رہا لیکن ہم نے بہت ہمت کے ساتھ مشکل وقت کا سامنا کیا، ہم بہت روئے اور بہت دعائیں مانگیں اور پھر یہاں تک پہنچے۔
View this post on InstagramA post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)
اُنہوں نے مزید لکھا کہ 2025ء نے ہمیں سکھایا کہ انسانی فطرتاََ نڈر ہے، محبت سب کو فتح کر لے گی اور بچے ہماری سوچ سے زیادہ بہادر ہوتے ہیں۔
کرینہ کپور خان نے لکھا کہ ہم سب سے پہلے خدا کا پھر اپنے مداحوں، اپنے دوستوں اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہمارا ساتھ دیتے رہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ ہم ایک نئے جذبے، بے پناہ شکرگزاری، مثبت سوچ اور فلموں کے لیے اپنے کبھی نہ ختم ہونے والے جذبے کے ساتھ 2026ء میں داخل ہو رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام صارفین کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرینہ کپور لکھا کہ کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :