کینیڈین حکام نے ایئر انڈیا کے پائلٹ کے دو بریتھ الائزر ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد سنگین حفاظتی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وینکوور سے دہلی جانے والی پرواز AI186 (23 دسمبر 2025) کو آخری لمحے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کاک پٹ عملے کے رکن کو روانگی سے پہلے اتارا گیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ متعلقہ پائلٹ کو تحقیقات کے دوران پرواز سے معطل کر دیا گیا ہے اور متبادل پائلٹ کو روانگی کے لیے تعینات کیا گیا جس کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔ کمپنی نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور کسی بھی تصدیق شدہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’فلک بھارت سے ہنوز خفا‘: ایئر انڈیا طیارے کو پھر سبکی کا سامنا

ٹرانسپورٹ کینیڈا نے 24 دسمبر 2025 کو ایئر انڈیا کے سینئر حکام کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ RCMP کی جانب سے کیے گئے دو بریتھ الائزر ٹیسٹ میں پائلٹ شراب کے زیر اثر پایا گیا اور اسے ڈیوٹی کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔

اس واقعے کو کینیڈین ایوی ایشن ریگولیشنز (CARs) 602.

02 اور 602.03 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور یہ ایئر انڈیا کے فارن ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ (FAOC) کی شرائط کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل

خط میں مزید کہا گیا کہ ممکن ہے کہ RCMP اور TCCA کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے اور ایئر انڈیا سے 26 جنوری تک تحقیقات کے نتائج اور اصلاحی اقدامات کی تفصیل پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر انڈیا ایئر انڈیا پرواز کینیڈا میں ایئر انڈیا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر انڈیا ایئر انڈیا پرواز کینیڈا میں ایئر انڈیا ایئر انڈیا کے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا