پاکستان کا تائیوان کے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہے
وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔