لاہور؍ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قوم کو سال نو کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2025ء میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔  2026ء میں عوام کی خدمت کا مشن پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رہے گا۔ 2025ء پاکستان کی دفاعی لحاظ سے تاریخ ساز سال رہا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں پاک فوج نے کئی گنا طاقتور دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔  2025ء میں دفاع وطن اور قیام امن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔ پاکستان کی بنیادوں کو شہداء نے اپنے  لہو سے  مضبوط تر کیا ہے۔ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھانے کیلئے عزم، حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد پراجیکٹس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے مزید پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں عرصہ دراز سے خالی کمرشل پلاٹس کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈ کوارٹر کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے کوشاں، بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار