Jasarat News:
2026-07-24@10:09:37 GMT

2025ء : کمپٹیشن کمیشن نے 2.36 ارب روپے کے جرمانے عاید کیے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 کے دوران مختلف سیکٹر کی مارکیٹوں میں کارٹلائزیشن، گٹھ جوڑ سے قیمتوں کو فکس کرنے، مارکیٹ میں گٹھ جوڑ بنانے کے ممنوعہ معاہدوں اور گمراہ کن تشہیری سرگرمیوں پر 2.

363 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اس سال کے دوراں کمیشن نے 93 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے ریکور کیے اور کمپٹیشن کے قانون کی ممکنہ خلاف ورزی پر 47 شوکاز نوٹس جاری کیے۔ گزشتہ سال کے دوران کمپٹیشن کمیشن نے مختلف عدالتوں اور کمپٹیشن ٹربیونل میں زیر التوا مقدمات اور اپیلوں کی موثر پیروی کی اور عدالتوں نے کمیشن کے 567 زیر التو زیر التوا مقدمات میں سے 434 مقدمات پر فیصلے سنائے، جس سے زیر التوا مقدمات کے بیک لاک میں 70 فیصد کمی ہوئی۔ مزید برآں، کمیشن کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گیارہ فیصلے جاری کیے۔ ایک اور بڑا فیصلہ ، ٹیلی کام کے شعبے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے حصول کی منظوری تھا۔ پی ٹی سی ایل اورٹیلی نار کی ٹرانزیکشن عالمی سطح پر نمایاں اور منفرد نوعیت کی حامل تھی ، جس میں پانچ مختلف مارکیٹس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مشروط فیصلہ جاری کیا گیا۔ کا لین دین تھا۔ سال 2025 کے دوران کمیشن نے کارٹل اور گٹھ جوڑ بنانے اور گمراہ کن تشہیر پر مختلف شعبوں میں 2.363 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے۔ ان میں عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ پر قیمتوں کے تعین (پرائس فکسنگ) پر 1.562 ارب روپے، چھ فرٹیلائزر مینوفیکچررز اور ان کی ایڈوائزری کونسل پر 37 کروڑ روپے، جبکہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور آٹھ ڈے اولڈ چکس کمپنیوں پر قیمتیں فکس کرنے پر 15 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسکے علاوہ گمراہ کن تشہیر اور ممنوعہ معاہدوں پر ہنڈائی نشاط موٹرز، الغازی ٹریکٹرز، برٹش لائسیم، کنگڈم ویلی، دواسازی کے ڈسٹری بیوٹرز اور ٹرانسپورٹرز کی ایسوسی ایشنز پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔اس عرصے کے دوران سب سے اہم ٹرانزیکشن پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کے حصول کی تھی۔ دیگر ٹرانزیکشنز میں شیل پاکستان کا وفی انرجی کے ذریعے حصول، سادہ پے کے شیئرز کی منتقلی، لوٹے کیمیکل پاکستان کا لین دین، ٹوٹل پارکو کی تنظیمِ نو، اور ٹی سی ایس لاجسٹکس کا حصول شامل تھا۔ کمپٹیشن کمیشن ملک بھر میں انفورسمنٹ کو مزید مستحکم بنانے کین پیش نظر ملک کے بڑے شہروں میں دفاتر قائم کئے جائیں گے تاکہ مارکیٹ تک رسائی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط بہتر بنائے جا سکیں اور پاکستان بھر میں کمپٹیشن کمیشن کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا ئے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرمانے عائد کیے روپے کے جرمانے کمپٹیشن کمیشن کے دوران ارب روپے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن