بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور پالیسی استحکام کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی۔
بلوم برگ نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم ونسق بہتر ہو رہا ہے۔ دسمبر میں افراطِ زر 5.

6 فیصد رہا جو توقعات اور نومبر کے 6.1 فیصد سے کم ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں دباؤ کم ہوا ہےاور غذائی افراطِ زر 3.24 فیصد تک محدود رہا۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ خوراک کی بہتر دستیابی سے مارکیٹ میں استحکام آیا ہےاور عوامی ریلیف کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔ مارکیٹ اندازوں سے کم مہنگائی نے اعتماد بڑھایا اور پالیسی سمت کی تصدیق کی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر کیا۔ شرحِ سود میں 50 بیسس پوائنٹس کمی سے قیمتوں کے دباؤ کے قابلِ کنٹرول ہونےکا واضح اشارہ ملا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق کم شرحِ سود سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونےکی امید بڑھی ہے۔ قیمتوں کے استحکام نے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت سگنل دیا اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق کم مہنگائی سے قوتِ خرید میں بہتری اور صارفین کےلیے ریلیف کے امکانات بڑھے ہیں۔ دسمبر کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوا کہ پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئےہیں۔ مہنگائی کا مسلسل نیچے آنا مڈ ٹرم معاشی استحکام اور بہتر گورننس کی بنیاد مضبوط ہونے کا اشارہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی اسلام آباد میں ترقیاتی انقلاب: الیکٹرک بسیں فعال، شہر جدیدیت کی جانب بارہ روزہ جنگ میں پاکستان کی مضبوط حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،ایرانی سفیر سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کر کے باعزت ریٹائرڈ سعید احمد میتلا قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوم برگ نے پاکستان پاکستان میں اور پالیسی کی تصدیق

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق