ان شاءاللّٰہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہوگا: پنجاب گورنر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
---فائل فوٹو
صوبہ پنجاب کے گورنر سلیم حیدر نے سالِ نو کی آمد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
گورنر سلیم حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، ان شاءاللّٰہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہوگا۔
سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے کہ 2026ء ملکی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سال نو میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، قیامِ امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد پاکستانی معیشت کے لیے 2025کا سال.
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2025ء میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق کی شاندار کامیابی ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملکی ترقی اور استحکام میں کردار ادا کریں۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، اسے ہر طرح کے انتشار اور فساد سے پاک رکھنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :