عارف حبیب نے پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ایک بار پھر منافع بخش اور مضبوط ایئرلائن بنانا ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملازمین کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ادارے میں مستقبل کا دارومدار صرف کارکردگی پر ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، کیونکہ ماضی میں انہی ملازمین کی محنت کی بدولت پی آئی اے دنیا کی کامیاب ایئرلائنز میں شمار ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں رہنے کا حق اسی کو حاصل ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا اور نتائج دے گا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
عارف حبیب نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور اگر ان کے اہل خانہ کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر جاتی ہے، جو ایک بڑی ممکنہ مسافر منڈی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو حج اور عمرہ آپریشنز میں خصوصی حیثیت حاصل ہے اور کوشش کی جائے گی کہ پاکستانی مسافر بیرونِ ملک سفر کے لیے پی آئی اے کو ہی ترجیح دیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔