تحریک انصاف ممبران اسمبلی کا اڈیالہ پولیس کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ — فائل فوٹو
تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اڈیالہ پولیس کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نے انہیں وہاں جانے سے روکا تھا۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کے رویے پر تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور ممبران اسمبلی ہمیں پولیس کے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبران اسمبلی کے ساتھ ایسا رویہ ہے تو عام شہریوں کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف رویے سے نفرتیں پیدا ہونگیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پولیس کے رویے پر افسوس ہے، اڈیالہ جیل کے گیٹ پر گئے لیکن ملنے نہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملاقات نہ ہونے پر ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صاحبزادہ صبغت الل ممبران اسمبلی ڈاکٹر امجد پولیس کے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔