کسانوں کو گنے کی منصافانہ قیمت ادا کی جائے، ڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسانوں کو بھی گنے کی مناسب اور منصفانہ قیمت ملے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار اور شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
چینی کے ذخائر اور قیمتوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسانوں کو بھی گنے کی مناسب اور منصفانہ قیمت ملے۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ آن لائن شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گنے کا کاشتکار گنے کی قیمت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گنے کا کاشتکار گنے کی قیمت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار گنے کی
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں