قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان,زراعت ڈیپارٹمنٹ ریسرچ ونگ میں سائنٹیفک آفیسر کی 2 آسامیوں پر 6 اُمیدوار کامیاب,محکمہ ماحولیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی 6 آسامیوں پر 19 اُمیدوار کامیاب ٹھہرائے گئے۔
 ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ڈیپارٹمنٹ میں اقلیتی کوٹہ کی ایک آسامی پر کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ادارے میں مالیکیولر بایولوجسٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔نیٹ ورک سسٹم انجینئر کی 10 اسامیوں پر 36 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ٹھہرائے گئے۔مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر انسٹرکٹرکی 3 آسامیوں پر 14 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔محکمہ اطلاعات میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی 8 آسامیوں پر 40 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسی محکمے میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی 4 آسامیوں کے لیے 20 اُمیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 آسامیوں پر 10، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگرانومی کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میدوار کامیاب ا سامیوں پر ا میدوار

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان