سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی امریکہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایئر مارشل (ر) نور خان کی صاحبزادی اور معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی (faiqa qureshi)امریکی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ ان کی اچانک وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد طبی حلقوں، پاکستانی کمیونٹی اور اہلِ خانہ میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔
خاندانی ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی جا سکیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی نوعیت اور اسباب سے متعلق مزید معلومات کے منتظر ہیں۔ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے میں ایک ممتاز نام تھیں۔ وہ نہ صرف ایک تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹر تھیں بلکہ بطور استاد بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مریضوں سے ہمدردانہ رویے اور تدریسی خدمات کے باعث بے حد مقبول تھیں۔ ان کے شاگرد اور ساتھی انہیں ایک مخلص، نرم خو اور انسان دوست طبی ماہر کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔
ایف آئی اےپشاور زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
ڈاکٹر فائقہ کی وفات پر امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سمیت دنیا بھر میں طبی برادری کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں انہیں ایک شاندار ڈاکٹر اور بہترین انسان قرار دیا جا رہا ہے۔امریکہ کے چلڈرنز ہاسپٹل آف دی کنگز ڈاٹرز نے بھی ڈاکٹر فائقہ قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فائقہ ایک نہایت مخلص، قابل اور پیشہ ور پیڈیاٹرک فزیشن تھیں، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے’’ ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘کے ماڈل کی تفصیلات مانگی ہیں: عظمیٰ بخاری
واضح رہے کہ ڈاکٹر فائقہ قریشی کے والد ایئر مارشل (ر) نور خان پاکستان کی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ سول ایوی ایشن، اسپورٹس اور دیگر اہم قومی اداروں میں بھی ان کا کردار قابلِ تحسین رہا۔ڈاکٹر فائقہ قریشی کی وفات کو طبی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے لیے یہ ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فائقہ قریشی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :