کراچی؛ تاجروں اور صنعت کاروں سے بھتہ طلب کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
کراچی:
اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے نے مشترکہ طور پر مختلف کارروائیوں کے دوران تاجروں اورصنعتکاروں سے بھتہ طلب کرنے والے مبینہ بھتہ خور گروہ کے 2 کارندوں اور 3 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو اوروفاقی انٹیلیجنس ادارے نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی اوروصی اللہ لاکھو گروہ کے 2 اہم کارندوں ابو ہریرہ اور دلاور کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ملزمان کو مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا، جو شہر میں تاجروں سے بھتہ طلبی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تاجروں اورصنعت کاروں کی ریکی کرتے تھے اور تمام معلومات بیرون ملک بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کو فراہم کی جاتی تھی، جس کے بعد گروہ کا سرغنہ بیرون ملک کے نمبروں سے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نیو کراچی میں بھتے کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے گارمینٹس فیکٹری کے مالک کو بھتہ طلبی کے لیے کال کی تھی اور فیکٹری کے مالک کو ڈرانے کے لیے اس کی رہائش گاہ پر فائرنگ بھی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس آئی یو پولیس نے کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقےمیں کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ تین پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمدکرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان لانڈھی، کورنگی، ملیر، قائدآباد اورصنعتی ایریا میں وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت موسیٰ، ارمان اور ساحل کے نام سے کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان پر ڈکیتی موبائل فون چھیننے کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔