Jasarat News:
2026-07-24@01:43:07 GMT

بھارت،فاسٹ فوڈ کی عادت نے مسلم طالبہ کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

بھارت،فاسٹ فوڈ کی عادت نے مسلم طالبہ کی جان لے لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امروہہ:بھارت میںفاسٹ فوڈ کی زیادتی نے مسلم طالبہ کی جان لے لی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی رہائشی برگر اور نوڈلز کی شوقین طالبہ اپنے اس شوق کے باعث موت سے ہمکنار ہوگئی۔ 19

 سالہ علمہ قریشی کی اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق علمہ قریشی جس کو ایک ماہ قبل سر درد کی شکایت ہوئی تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی گئی اور بالآخر اسپتال میں دوران علاج چل بسی۔

 ڈاکٹروں نے اس کی موت کی وجہ طالبہ کے دماغ میں گانٹھ بننا بتایا ہے، جو کسی اور سبب نہیں بلکہ اس کے مستقل بنیادوں پر نوڈلز اور برگر کھانے کی وجہ سے بنی تھی۔

دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں داخل طالبہ کے سر میں تقریباً 20 سے زیادہ ٹیومر بن چکے تھے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو بتایا کہ یہ اس کے دماغ میں گوبھی کا کیڑا داخل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

 انٹر پاس طالبہ کے والد ندیم احمد قریشی نے بتایا کہ علمہ کو ایک ماہ قبل ٹائیفائیڈ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی۔اس کی مسلسل خرابی کے بعد، اسے نوئیڈا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 اس کے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے دماغ میں 7 سے 8 ٹیومر کا انکشاف کیا۔ اس کی حالت کچھ دنوں تک بہتر رہی لیکن پھر اچانک دوبارہ بگڑ گئی۔

مزید معائنے پر ٹیومر کی تعداد 25 ہو گئی۔اس کی بگڑتی ہوئی صحت کے بعد، اسے 22 دسمبر کو دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دماغ کی سرجری کی تاہم 29 دسمبر کو علاج کے دوران علمہ کی موت ہوگئی۔

طالبہ کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کے نتیجے میں بند گوبھی (پتہ گوبھی) کے ذریعے اس کے جسم میں کیڑے داخل ہونے سے اس کے دماغ میں 25 ٹیومر بن گئے ہیں۔

سات روز قبل امروہہ کے افغانان محلہ کی گیارہویں جماعت کی طالبہ آہانہ بھی فاسٹ فوڈ کھانے سے چل بسی تھی۔ دہلی کے ایمس اسپتال میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے ان کی آنتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ نظام انہضام کی مکمل خرابی کی وجہ سے اس کی سرجری ہوئی لیکن اس کی جان بھی چلی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جنریشن زیڈ فاسٹ فوڈ کی عادی ہے،جبکہ طبی ماہرین فاسٹ فوڈ کی زیادتی کو صحت کے لیے نقصان دہ بتاتے ہیں۔

 نئی نسل گھر کی صحت بخش خوراک سے زیادہ چٹ پٹے بازاری کھانوں بالخصوص فاسٹ فوڈ کے رسیا ہیں اور کچھ تو فاسٹ فوڈ کے اتنے دیوانے ہیں کہ اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کھاتے۔

یہ افسوسناک خبر فاسٹ فوڈ کے عادی نوجوان نسل کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ اپنی صحت کو کھانے پر ترجیح دیں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دماغ میں فاسٹ فوڈ کی اسپتال میں ڈاکٹروں نے طالبہ کے بتایا کہ کی وجہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ