ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز
دبئی، :سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کے تبصرہ کار سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20ہر سال معیار میں بہتری لا رہا ہے اور اس کا عالمی ٹی 20 لیگ کے طور پر مقام مضبوط ہو رہا ہے۔سائمن ڈول نے کہا کہ عام طور پر معیار بہت اچھا رہا ہے اور ہر سال بہتر ہو رہا ہے۔ یہی چیز مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔سائمن ڈول نے پیکر کھلاڑی خضیمہ تنویر کی کارکردگی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کے حوالے سے خضیمہ تنویر نے بہت متاثر کیا۔
ٹورنامنٹ کے عالمی کیلنڈر میں مقام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت پسند آیا، اس سال کا وقت اہم رہا۔ یہ کھیلنے کے لیے بہترین وقت ہے اور کیلنڈر میں اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ صرف بہتر ہوتا جائے گا۔سائمن ڈول نے لیگ کے علاقائی توسیع کو بھی سراہا، خاص طور پر ہر فرنچائز میں کویت اور سعودی عرب کے ایک کھلاڑی کے شامل ہونے کو۔ انہوں نے کہا کہ لیگ شروع میں صرف یو اے ای کھلاڑیوں کی ترقی پر فوکس تھی، اور اب یہ علاقائی ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
سائمن ڈول نے جدید ٹی 20بیٹنگ میں کرکٹنگ آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے کے بارے میں ہے۔ پہلے اننگز میں اسٹرائیک ریٹ بہت اہم ہے، لیکن اگر آپ میچ جیتیں تو اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیے، تفصیلات سب نیوز ڈیجیٹل پر آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروع بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا راولپنڈی میں 18ویں کورین سفیر کی قومی جونیئر و کیڈٹ ٹائیکونڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ ا ئی ایل ٹی سائمن ڈول نے ہو رہا ہے بہتر ہو ہر سال کہا کہ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔