وِل اسمتھ پر ساتھی فنکار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریپر ول اسمتھ ایک نئے قانونی تنازعے کی زد میں آگئے ہیں، جہاں ان پر ساتھی مرد کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔
ول اسمتھ پر ان کے 2025 کے میوزک ٹور میں شامل ایک وائلنسٹ نے جنسی ہراسانی، غلط برطرفی اور انتقامی کارروائی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی سپیریئر کورٹ، لاس اینجلس میں دائر کیا گیا ہے۔
مدعی برائن کنگ جوزف کے مطابق، انہیں نومبر 2024 میں سان ڈیاگو میں ہونے والے ایک شو کےلیے بطور وائلنسٹ رکھا گیا، جس کے بعد ول اسمتھ نے انہیں اپنے 2025 کے ٹور اور آئندہ البم Based on a True Story میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔
درخواستِ دعویٰ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسمتھ نے مبینہ طور پر ’’شکاری رویہ‘‘ اختیار کیا اور انہیں بتدریج جنسی استحصال کےلیے ذہنی طور پر تیار کیا۔ جوزف کا کہنا ہے کہ اسمتھ نے ایک موقع پر ان سے کہا کہ ’’ہمارا رشتہ خاص ہے، ایسا تعلق میرا کسی اور سے نہیں۔‘‘
مقدمے میں مارچ 2025 میں لاس ویگاس میں پیش آنے والے ایک واقعے کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جہاں ول اسمتھ پرفارم کر رہے تھے۔ جوزف کے مطابق، ان کے ہوٹل روم کی چابی والا بیگ مبینہ طور پر اسمتھ کی مینجمنٹ سے گم ہوگیا، اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے کمرے میں کوئی داخل ہوا ہے۔ ان کے بقول، کمرے میں موجود ایک ہاتھ سے لکھی پرچی ملی جس پر ’’Brian, I’ll be back… only us‘‘ لکھا تھا اور دل کی شکل بنی ہوئی تھی۔ اس لیٹر نے انھیں شدید خوف میں مبتلا کردیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ کمرے میں کچھ اور اشیاء بھی پائی گئیں جن میں وائپس، بیئر کی بوتل، ایک سرخ بیگ، کسی اور شخص کے نام کی ایچ آئی وی ادویات، بالی اور اسپتال کی ڈسچارج دستاویزات شامل تھیں۔ ان حالات کے باعث انہیں خدشہ ہوا کہ کوئی نامعلوم شخص واپس آ کر ان کے ساتھ زبردستی جنسی عمل کی کوشش کرسکتا ہے۔
جوزف کے مطابق انہوں نے اس واقعے کی اطلاع ہوٹل سیکیورٹی، ول اسمتھ کے نمائندوں اور پولیس کی نان ایمرجنسی لائن کو دی، تاہم چند دن بعد اسمتھ کی مینجمنٹ ٹیم کے ایک رکن نے انہیں شرمندہ کیا اور یہ کہتے ہوئے ملازمت سے نکال دیا کہ انہوں نے یہ سب خود گھڑا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ برطرفی کے بعد وہ پی ٹی ایس ڈی اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے۔
دوسری جانب ول اسمتھ کے وکیل ایلن بی گراڈسکی نے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد، جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ ہیں، اور ان کا مؤکل ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔
واضح رہے کہ ول اسمتھ نے اپنا تازہ البم Based on a True Story مارچ میں ریلیز کیا تھا۔ وہ 20 مارچ 2025 کو لاس ویگاس کے ہاؤس آف بلیوز میں پرفارم کرچکے ہیں، جبکہ ان کا ٹور باضابطہ طور پر جون میں مراکش کے شہر رباط سے شروع ہوا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ول اسمتھ اسمتھ نے گیا ہے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :