اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا التوا، عدالت جائینگے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
کا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اتوار کو احتجاج بھی کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کہتے ہیں حکومت کو بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لئے یوسی امیدوار نہ مل سکے تو فرار کا راستہ اختیار کر لیا، آرڈیننس روکا جائے۔
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک سازش ہے۔ حکومت اسلام آباد میں جمہوریت سے دشمنی ختم کرے ، ہمیں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ نومبر دوہزار پندرہ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ حالانکہ چودہ فروری دوہزار اکیس سے ایک سو بیس دن کے اندر انتخابات ہونا لازم تھے۔ ایک بڑا مافیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دے رہا ۔ تین بار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فیس کے نام پر کروڑوں روپے بھی جمع کیے۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لے اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری انتخابات کرائے ک۔ نصراللہ رندھاوا نے اعلان کیا کہ اتوار کو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ اگر الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو جماعت اسلامی اپنی پسند کی جگہ پر دھرنا دے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں بلدیاتی انتخابات نصراللہ رندھاوا جماعت اسلامی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔