پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرائی سیریز کے ایک اہم میچ میں افغانستان انڈر 19 کو 133 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز سمیع منہاس نے ذمہ دارانہ اور رواں 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: زمبابوے کا افغانستان اور پاکستان کے ہمراہ انڈر 19 کرکٹ ٹرائی سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

اوپنر عثمان خان نے 59 گیندوں پر 43 رنز جبکہ علی حسن بلوچ نے 68 گیندوں پر 39 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔ افغانستان کی جانب سے سلام خان اور زیت اللہ شاہین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم پاکستانی فاسٹ بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 30.

2 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عمر زیب نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکطرفہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟

احمد حسین نے 2 رنز کے عوض 2 وکٹیں جبکہ مومن قمر نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاندار 5 وکٹیں لینے پر عمر زیب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 4 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 جنوری کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان انڈر19 ٹی20 زمبابوے کرکٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان ٹی20 زمبابوے کرکٹ پاکستان انڈر 19

پڑھیں:

طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت

قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں. 

بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا

یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔

ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ  کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔

بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔

افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی