Jasarat News:
2026-07-24@02:12:40 GMT

2025 ء کے آخری ہفتے میں بھی مہنگائی کے وار تھم نہ سکے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260103-06-6

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 2025 کے آخری ہفتے میں بھی مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، رواں ہفتے کے دوران چکن، آٹا، گھی سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 ء کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی۔ ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.

67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں میں شامل ہیں چکن فی کلو 10.08 روپے مہنگا ،گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 41 روپے سے زائد مہنگا،ٹماٹر فی کلو 1.01 روپے اضافہ، دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں لہسن، وجیٹبل گھی اور جلانے کی لکڑی شامل ہیں۔دوسری جانب، قیمتوں میں کمی دیکھنے کو بھی ملی، جن میں شامل ہیں پیاز فی کلو 10.82 روپے سستا، آلو فی کلو 5.08 روپے سستا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کمی، دیگر سستی ہونے والی اشیاء میں چینی، گڑ، اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر شامل۔ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ہفتے 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام رہا، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کے مطابق فی کلو

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم