City 42:
2026-07-24@01:20:47 GMT

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.67فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

وقاص عظیم: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنےآنےلگے،ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.67فیصد کی مزید کمی ہو گئی،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح2.41فیصد پرآگئی۔

 وفاقی اداراہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ اداراہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں12اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتےمیں13اشیاء سستی اور26کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

 رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں2.

37فیصد، آٹا 1.88فیصد ،ٹماٹر 1.72 فیصد مہنگے ہوئے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق  لہسن،کیلے،گھی،جلانےوالی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتےپیاز 11.84فیصد سستے ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق آلو10.21اورانڈےکی قیمتوں میں 6.25فیصد، چینی کی قیمتوں میں 2.88 فیصدکمی ہوئی،پیٹرول3.89 اور ڈیزل 3.20 فیصد سستا ہوا ،ایل پی جی،گڑاوردالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کے مطابق

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق