کراچی میں مین ہول سے 4لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-06-8
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب ایک مین ہول سے 4لاشیںبرآمد ہونے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں2و خواتین، ایک مرد اور ایک کم عمر لڑکا شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مین ہول سے
لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مشتبہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ 2 مرد اور دو خواتین کی لاشیں 10 سے پندرہ روز پرانی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جانچ بھی کی جا رہی ہے کہ آیا تمام افراد کی ہلاکت ایک ہی وقت میں ہوئی یا مختلف اوقات میں لاشیں مین ہول میں پھینکی گئیں۔ تحقیقات کے دوران علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی رپورٹس سے بھی ڈیٹا کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قتل، حادثے یا کسی اور ممکنہ پہلو کو مدِنظر رکھ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔