Jasarat News:
2026-07-24@03:23:05 GMT

کراچی میں مین ہول سے 4لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب ایک مین ہول سے 4لاشیںبرآمد ہونے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں2و خواتین، ایک مرد اور ایک کم عمر لڑکا شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ایدھی فاو¿نڈیشن کے رضاکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مین ہول سے لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی
اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مشتبہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ 2 مرد اور دو خواتین کی لاشیں 10 سے پندرہ روز پرانی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جانچ بھی کی جا رہی ہے کہ آیا تمام افراد کی ہلاکت ایک ہی وقت میں ہوئی یا مختلف اوقات میں لاشیں مین ہول میں پھینکی گئیں۔ تحقیقات کے دوران علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی رپورٹس سے بھی ڈیٹا کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قتل، حادثے یا کسی اور ممکنہ پہلو کو مدِنظر رکھ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

 

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین ہول

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا