شہبازحکومت نے چکن غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چکن غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا، حکومت کی جانب سے 1 کلو مرغی پر 250 روپے ٹیکس عائد کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف گوندل کی جانب سے بتایا
گیا ہے کہ برائلر انڈسٹری سنگین مسائل کا شکارہے، حکومت نے زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو فکس کی ہوئی ہے، اس میں 63 فیصد تک ٹیکسز ہیں یعنی حکومت 250 روپے وصول کررہی ہے جبکہ فارمر کے حصے میں صرف 130 روپے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مرغی آج بھی سستی ہے لیکن حکومتی ٹیکسز کی بھرمار نے برائلر کو لوگوں کی قوت خرید سے باہر کر دیا ہے، حکام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو 60 دن بعد ملک میں برائلر کا بحران آو¿ٹ آف کنٹرول ہوجائے گا۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو 63 فیصد ٹیکس کو کم کرنا ہوگا، ملک کے باقی تین صوبوں میں برائلر کی قیمت طلب و رسد پر طے ہوتی ہے لیکن پنجاب میں قیمت زبردستی فکس کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :