وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ روپے دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ رقم سرکاری بینک کے ذریعے ٹریژری بِلز میں دوبارہ لگائی جائے، عدالت میں سرکاری بینک کے حکام نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہیں تھی۔
رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بِلزمیں کی گئی تھی، سابقہ سرمایہ کاری 27 نومبر 2025 کو میچیور ہوچکی تھی۔
کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت سرمایہ کاری
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔