اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے۔
ملک میں 96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون کی سہولت حاصل ہے;ادارہ شماریات
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke tonight to Saudi Foreign Minister HH Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
Both leaders discussed the latest situation in the region.
DPM/FM stressed that all concerned in the region… pic.twitter.com/WGKpZj9Voc — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
امریکہ اور اسرائیل ایک مرتبہ پھر ایران پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں: ایرانی سفیر
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔