جے یو آئی نے اپوزیشن جماعتوں سے مولانا فضل الرحمان کیلئے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل اب نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا عبدالغفور حیدری مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر کا کہنا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :