بانی پی ٹی آئی مذاکرات میں رکاوٹ: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی ہی رکاوٹ ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی 2011ء سے آج تک مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے۔ کہا جاتا ہے مذاکرات کیلئے ہم نے فلاں کو اجازت دیدی ہے۔ فیصلہ تو آپ نے کرنا ہے۔ سیدھی بات کریں آپ مذاکرات کے حق میں نہیں اور تشدد چاہتے ہیں۔ وزیراعظنم نے تو یہاں تک کہا میرے پاس نہیں آتے تو سپیکر چیمبر میں آ جائیں، میں وہاں آ جاتا ہوں۔ وزیراعظم نے کوئی شرط نہیں رکھی۔ یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ملاقات کریں۔ یہ اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے تو وزیراعظم سے ملاقات میں یہ بات کر لیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا وزیراعظم نے پیشکش سے پہلے نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو۔ علیمہ خان نے جو بات کی ہے کہ جو مذاکرات کرے گا وہ ان میں سے نہیں۔ پی ٹی آئی نے پہیہ جام ہڑتال کا پیغام دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘