اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالمنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے  نیول وار کالج کمانڈ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا سروس کیریئر نہایت شاندار ہے اور انہیں کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔  اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (سپلائی) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (ایڈمن) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز  برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں مختلف کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے، جن میں  کمانڈنگ آفیسر پی این ایس راج شاہی اور پی این ایس عالمگیر، 18 ویں ڈسٹرائر سکواڈرن کی کمانڈ اور کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-1 کے فرائض شامل ہیں۔  اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فلیگ آفیسر کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریئر ایڈمرل وائس ایڈمرل اسلام ا باد پاک بحریہ کے فرائض ا فیسر

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت