پاک بحریہ کے3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل عہدے پر ترقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پاک بحریہ کے3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل عہدے پر ترقی
کراچی:(نیوزڈیسک)پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق وائس ایڈمرل عبدالمُنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے نیول وار کالج کمانڈ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔
وائس ایڈمرل عبدالمُنیب اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر، پی این ایس لاڑکانہ، پی این ایس اکرم، پی این ایس آتش، کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-2، 25ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ اور ہیڈکوارٹرز US NAVCENT بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے فرائض شامل ہیں۔
انہوں نے بطور نیول سیکرٹری، ڈی جی نیول انٹیلی جنس، ڈی جی (C 4I) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ اس وقت وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔
وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا سروس کیریئر نہایت شاندار ہے اور انہیں کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے جن میں ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) شامل ہیں۔
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف، ڈائریکٹر سرفیس اسٹورز اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) شامل ہیں مزید برآں وہ اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ (برطانیہ) بھی تعینات رہے۔ اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
اسی طرح وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔
ان کے شاندار کیریئر میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس راج شاہی اور پی این ایس عالمگیر، 18 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ اور کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-1 کے فرائض شامل ہیں۔ انہوں نے یو اے ای نیول کالج، ابوظہبی میں بطور انسٹرکٹر بھی خدمات انجام دیں۔
مزید برآں انہوں نے ڈائریکٹر نیول آپریشنز، ڈائریکٹر نیول ڈیولپمنٹ پلانز (پلیٹ فارم)، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) اور نیول سیکرٹری کے طور پر نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خدمات سرانجام دی ہیں اور وزارتِ دفاع، راولپنڈی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری-III بھی تعینات رہے ہیں۔
اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فلیگ آفیسر کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف ا ف دی نیول اسٹاف اسٹاف تقرریوں پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل وائس ایڈمرل اسلام ا باد پی این ایس کمانڈ اور شامل ہیں کے فرائض رہے ہیں ا فیسر
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،