کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا تیسرا مرحلہ, اپلائی کیسے کریں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی بہت جلد منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ زراعت حکومتِ پنجاب نے نئے سال 2026 کی آمد پر کسانوں کیلئے ایک اہم اور خصوصی تحفہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 10 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے، جن کی طاقت 50 سے 65 ہارس پاور ہوگی۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل 6 جنوری 2026 بروز منگل سے شروع ہوگا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی میں 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے 2 لاکھ 82 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے تھے۔ ان اہل امیدواروں میں سے 9 ہزار 500 کاشتکار کامیاب قرار پائے تھے۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر
اعداد و شمار کے مطابق پروگرام میں 98 فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کے لیے درخواست دی، جبکہ 2 فیصد کاشتکاروں نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کو ترجیح دی۔ امپورٹڈ ٹریکٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں نے پنجاب میں اپنے ڈیلرز اور بزنس آفس بھی قائم کر لیے ہیں۔
حکام کے مطابق گرین ٹریکٹرز پروگرام کا مقصد زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانا اور زرعی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گرین ٹریکٹرز پروگرام
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی