آئندہ 3 روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے پنجاب میں شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند متوقع ہے جب کہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں میں بھی شدید دھند کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف دھند ہوسکتی ہے جب کہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔