این ڈی ایم اے کا پنجاب میں شدید دھند کا الرٹ جاری، اگلے 3 روز خطرناک قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب میں شدید دھند کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند متوقع ہے، جبکہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں میں بھی دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی سندھ کے بعض علاقوں خصوصاً سکھر کے اطراف دھند چھا سکتی ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔