data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)دسمبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2025 میں سیمنٹ کی کل فروخت 4.347 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.284 ملین ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2025 کے دوران مقامی منڈی میں سیمنٹ کی فروخت 3.

725 ملین ٹن رہی، جو دسمبر 2024 میں 3.5 ملین ٹن تھی، یوں 6.42 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدی فروخت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور دسمبر 2025 میں 20.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برآمدی حجم دسمبر 2024 کے 783,550 ٹن سے کم ہو کر دسمبر 2025 میں 621,685 ٹن رہ گیا۔دسمبر 2025 میں شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کارخانوں نے 3.153 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو دسمبر 2024 کے 2.987 ملین ٹن کے مقابلے میں 5.56 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقوں کے سیمنٹ کارخانوں نے دسمبر 2025 میں 1.19 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو دسمبر 2024 کے 1.29 ملین ٹن کے مقابلے میں 7.94 فیصد کم ہے۔دسمبر 2025 میں شمالی علاقوں کے سیمنٹ کارخانوں نے مقامی منڈیوں میں 3.153 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو دسمبر 2024 کے 2.873 ملین ٹن کے مقابلے میں 9.75 فیصد زیادہ ہے۔ اسی دوران جنوبی علاقوں کے کارخانوں نے مقامی منڈیوں میں 572,263 ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو دسمبر 2024 کے 627,519 ٹن کے مقابلے میں 8.81 فیصد کم ہے۔جنوبی علاقوں سے برآمدی فروخت میں 7.14 فیصد کمی ہوئی اور دسمبر 2025 میں برآمدی حجم 621,685 ٹن رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 669,461 ٹن تھا۔ دسمبر 2025 کے دوران شمالی علاقوں سے کوئی برآمدی فروخت نہیں ہوئی۔جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران (جولائی تا دسمبر) سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدی) 25.783 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 23.510 ملین ٹن تھی، یوں 9.67 فیصد اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران مقامی فروخت 21.152 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 18.7 ملین ٹن تھی، یعنی 13.11 فیصد اضافہ۔ تاہم برآمدی فروخت میں 3.73 فیصد کمی ہوئی اور حجم 4.81 ملین ٹن سے کم ہو کر 4.631 ملین ٹن رہ گیا۔جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران شمالی علاقوں کے سیمنٹ کارخانوں نے مقامی منڈیوں میں 17.915 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 15.623 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.67 فیصد زیادہ ہے۔ شمالی علاقوں سے برآمدی فروخت میں 18.53 فیصد کمی ہوئی اور یہ 992,413 ٹن سے کم ہو کر 808,506 ٹن رہ گئی۔ اس طرح شمالی علاقوں کے کارخانوں کی مجموعی فروخت میں 12.68 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 16.616 ملین ٹن سے بڑھ کر 18.723 ملین ٹن ہو گئی۔جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران جنوبی علاقوں کے سیمنٹ کارخانوں کی مقامی فروخت 3.237 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.077 ملین ٹن تھی، یوں 5.22 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی علاقوں سے برآمدی فروخت تقریباً مستحکم رہی اور یہ 3.818 ملین ٹن سے معمولی اضافے کے ساتھ 3.822 ملین ٹن ہو گئی۔ اس طرح جنوبی علاقوں کے کارخانوں کی مجموعی فروخت میں 2.39 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 6.894 ملین ٹن سے بڑھ کر 7.059 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں کے سیمنٹ کارخانوں ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا ملین ٹن کے مقابلے میں سیمنٹ کارخانوں نے دسمبر 2025 کے دوران جنوبی علاقوں کے کی مجموعی فروخت فیصد اضافہ ہوا جو دسمبر 2024 کے گزشتہ سال اسی شمالی علاقوں ملین ٹن رہی ملین ٹن تھی ملین ٹن سے علاقوں سے جو گزشتہ فیصد کمی سیمنٹ کی فیصد کم اور یہ

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا