عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ (VEON Group) نے پاکستان میں موبی لنک بینک کی ترقی اور ڈیجیٹل اسلامی بینکنگ کے فروغ میں معاونت کے لیے 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں ویون گروپ کی جانب سے فراہم شدہ 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان سے موبی لنک بینک کی تیزرفتار ترقی، اور اس کے مربوط ڈیجیٹل مالیاتی نظام جاز کیش پر ویون گروپ کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ویون گروپ کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان، معاشی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا عکاس

موبی لنک بینک، ویون گروپ (VEON Group) کا حصہ ہے۔ یہ ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے جو 150 ملین سے زائد صارفین کو کنکٹویٹی جبکہ 140 ملین سے زائد ماہانہ صارفین کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ (Nasdaq:VEON)  نصداق ایکسچینج میں ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے جو 5 ممالک میں کام کرتی ہے اور یہ دنیا کی آبادی کا 6 فیصد حصہ ہیں۔

یہ سرمایہ موبی لنک بینک کے چھوٹے و درمیانی کاروبار سے متعلق (ایم ایس ایم ای فنانسنگ) پورٹ فولیو کو وسعت دینے، اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈیجیٹل بینک کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، بینکنگ سہولیات سے محروم افراد بالخصوص چھوٹے پیمانے پر کاروباری افراد اور خواتین کے لیے باقاعدہ مالیاتی رسائی بڑھانے پر توجہ برقرار رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سماجی سرمایہ کاری کے نئے مالیاتی فریم ورک کا اجرا

یہ سرمایہ کاری ویون گروپ کی وسیع تر ڈیجیٹل حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور منظم سرمایہ کاری کے ذریعے مالیاتی نظام کو مستحکم اور دیرپا اثرات کا حامل بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی کے تحت موبی لنک بینک پاکستان کے بدلتے ہوئے مالیاتی شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ویون گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا، ‘ویون کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل مدتی عزم کو سامنے لاتی ہے اور ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں قابل ذکر تبدیلی کے تسلسل پر ہمارے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سے موبی لنک بینک اور جاز کیش کو اپنی حکمتِ عملی پر موثر عملدرآمد، مضبوط ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، اور جامع و پائیدار ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔’

موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا، ‘یہ سرمایہ کاری شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے چھوٹے کاروباروں کو اپنے کیش فلو کو باضابطہ بنانے، باقاعدہ کریڈٹ تک رسائی حاصل کرنے، اور طویل مدتی مالی استحکام پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔ ایک جدید ڈیجیٹل بینک کے طور پر، ہماری توجہ عملی اور ٹیکنالوجی سے آراستہ مالی حل فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ کاروباری افراد خصوصاً خواتین اور بینکنگ سہولیات سے محروم افراد کو بااختیار بنایا جائے۔’

یہ بھی پڑھیے: مقامی سرمایہ کاروں کے آگے آنے سے بیرونی سرمایہ کاری بھی آئےگی، وزیر خزانہ

موبی لنک بینک کا بڑھتا ہوا ڈپازٹس کا حجم اور چھوٹے و درمیانی کاروبار (ایم ایس ایم ای) کا قرضہ جاتی پورٹ فولیو چھوٹے کاروباروں کو غیر رسمی نقدی کے استعمال سے نکال کر باقاعدہ بینکاری نظام کی طرف لانے میں مدد دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خواتین کے لیے خصوصی مالیاتی مصنوعات اور گرین فنانسنگ کے اقدامات پاکستان کو درپیش ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کے باوجود جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

موبی لنک بینک، جاز کیش کے اشتراک سے 57 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے، اسے ملک بھر میں ایک ملین سے زیادہ مرچنٹس اور ایجنٹس کے وسیع نیٹ ورک کا تعاون حاصل ہے جن کی بدولت یہ پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ اس سال کے دوران جاز کیش کے ذریعے 15 کھرب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو پاکستان میں فن ٹیک کے مضبوط نظام، مالی شمولیت، سماجی ترقی، اور ڈیجیٹل جدت میں اس کے مؤثر کردار کو نمایاں کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سرمایہ کاری کاروبار معیشت ویون گروپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کاروبار ویون گروپ سرمایہ کاری کا مالیاتی نظام پاکستان میں یہ سرمایہ بینک کے جاز کیش ملین سے کے لیے

پڑھیں:

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر