سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میںسرز علی حسن سول اینڈ الیکٹریکل ورک کی جانب سے مختلف محکموں کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے مگر سرزمین پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ 

گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر اربوں روپے کے ٹھیکے حاصل کیے گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سےکمپنی کے مالک عرفان شیخ اور غفران شیخ کے خلاف  تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ 

تحقیقاتی افسر کی جانب سے ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز، کے ایم سی اور دیگر محکموں کے چیف انجینیئرز کو خطوط لکھ دیے گئے۔ 

خط میں تحقیقاتی افسر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپنی کو کتنے ٹھیکے دیے گئے کتنا کام مکمل کیا گیا اور ادا کی گئی رقم کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ 

خط میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کو ادائیگیاں کس ایگزیکٹو انجینیئر کی جانب سے کی گئی ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف