Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:26:30 GMT

ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی اب کہاں ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی اب کہاں ہے؟

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی سے متعلق جاری تنازع پر مختصر مگر معنی خیز بیان دے دیا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا کہ ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کہاں ہے؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions)


واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2025ء جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے اے سی سی صدر کے ہاتھوں ٹرافی لینے کے بائیکاٹ نے ایک معمول کی تقریب کو سیاسی رنگ دے دیا، جس کے باعث اسٹیج پر ٹرافی پیش ہی نہ کی جا سکی۔

ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی وفد سے جان بوجھ کر مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جسے کرکٹ حلقوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیاسی کشیدگی کو کھیل کے میدان تک لا کر کھیل اور سفارت کاری کے درمیان حد کو دھندلا دیا۔ تاہم محسن نقوی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل سے اب تک محسن نقوی کا یہی موقف رہا ہے کہ جب بھی بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی قبول کرنے پر آمادہ ہو وہ اسے خود بھارتی ٹیم کو ایک باوقار تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی محسن نقوی

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت