City 42:
2026-07-24@01:24:48 GMT

پاک فضائیہ کا  کروز میزائل ’’تیمور ‘‘کا کامیاب تجربہ  

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

(احمد منصور )پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمزکو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

PAKISTAN AIR FORCE CONDUCTS SUCCESSFUL FLIGHT TEST OF TAIMOOR WEAPON SYSTEM

03 January, 2026: Pakistan Air Force has successfully conducted the flight test of the indigenously developed Taimoor Weapon System, marking another significant milestone in the advancement of national… pic.

twitter.com/pRSQkXgOXb

— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) January 3, 2026

 آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ تیمور میزائل کی کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تیمور ویپن سسٹم علاقائی سکیورٹی ماحول میں پاکستان کے قابلِ اعتماد دفاع کو مضبوط بناتا ہے۔

 تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی عکاسی کرتا ہے، یہ کامیابی قومی عزم اور تکنیکی خود کفالت کا ثبوت ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر

 آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جب کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دی۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا

تیمور جھگڑا - فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔

پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

23 جولائی کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟

متعلقہ مضامین

  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا