نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کھلی چارج شیٹ ہے جب کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی اقلیت بھی بدترین صورتحال کا شکار ہے اور ہندوستان کا مشن ہندوتوا عالمی سطح پر باعث شرمندگی ہے۔

عالمی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ مودی حکومت فاشسٹ ہے، مودی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے، ی جے پی حکومت اقلیتوں سے مذہبی اور نسلی امتیاز برت رہیہے، نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا، 2014 کے بعد مودی کے ہندوستان میں مسلمان رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حق تک امتیاز کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے، صرف 2.

3 فیصد آبادی ہونے کے باوجود عیسائی بھی ہندوتوا تشدد کی زد میں ہیں، 2025 میں 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ ہوئے، گرجا گھروں پر حملے، عبادات پر تشدد، کرسمس کی علامتوں کی توڑ پھوڑ ہوئی مگر مودی دانستہ خاموش رہا، مودی کا چرچ جانا مگر حملوں کی مذمت نہ کرنا، شدت پسند ہندو عناصر کے لیے واضح سرکاری اشارہ ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے کہا کہ اینٹی کنورژن قوانین، پولیس کی بے عملی اور ریاستی رویہ، اقلیتوں کے خلاف تشدد کو عملی تحفظ فراہم کر رہا ہے، بھارت میں سیکولر ازم اب محض نعرہ، اقلیتیں پورے ملک میں علامتی اور منظم تشدد کا شکار ہیں، مودی کا بھارت فل کلاس جمہوریت نہیں، فل کلاس اکثریتی ریاست بن چکا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت میں خوف اقلیتوں کی شناخت بن گیا ہے، نریندر مودی کے دور میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد معمول بنتا جا رہا ہے، بھارتی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق کرسمس پر حملے منظم اور پر تشدد تھے۔

یونائیٹڈ کرسچن فورم کے مطابق عیسائیوں پر حملے 2014 میں 139 سے بڑھ کر 2024 میں 834 ہو گئے، 2025 میں نومبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 706 حملے ریکارڈ کیے گئے،
کرسمس 2025 بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا قومی فلیش پوائنٹ بن گیا، یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کرسمس کے دن اسکول کھلے رکھنے کے احکامات دیے۔

دی وال اسٹریٹ جرنل نے کہا کہ اترپردیش میں گرجا گھروں کے باہر ہجوم، “عیسائی مشنریوں کو موت” کے نعرے، مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما کا چرچ پر دھاوا، نابینا خاتون پر تشدد،
چھتیس گڑھ میں شاپنگ مال میں کرسمس سجاوٹ توڑی گئی، سانتا کلاز کی مورتیاں مسمار کردی گئیں۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو“Country of Particular Concern” قرار دینے کی سفارش کی، بھارت میں مذہبی تشدد پر ریاستی خاموشی، انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ کا اشارہ ہے، مودی نے ملک بھر میں عیسائیوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی، بھارت میں سیکولرازم مودی دور میں عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پر تشدد گروپس کی مزمت کی زحمت بھی نہ کی، بشپ سرفراز پیٹر نے کہا کہ پاکستان میں کرسمس پر پوری قوم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوئی۔

کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کیخلاف نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق دنیا کی نظریں بھارتی حکومت کے رویے پر ہیں۔

بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ بی جے پی حکومت خود کو کرسمس پر ہونے والی تباہی سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی، سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کیخلاف روئیے سے سفارتی طور پر تنہا ہو رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وال اسٹریٹ جرنل بھارت میں نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش