وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں جدید ترین کارڈیالوجی طریقہ علاج متعارف کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ، جس میں ،،پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔مریم نواز شریف نے انٹراویسکولر سرجری کے لئے جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے ملاقات میں ،،چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔