بنجر، سیم زدہ زمینوں کو پہلی بار قابل استعمال بنایا جا رہا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب میں بلیو اکانومی اور آبی حیات کے فروغ کیلئے سرگودھا اور علی پور میں 5ہزار 600 ایکڑ پر شرمپ سٹیٹ بنائی جائے گی۔ سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی ترقی کے لئے 20 ایکڑ اراضی پر9 تالاب بن چکے ہیں جبکہ 5,320 میٹر ڈرینج کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی۔ اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی پر شرمپ فارمنگ کے لئے سروے بھی ہوچکا ہے۔ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹری پر99فیصد کام مکمل ہوگیا۔ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کے قیام کا 98 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی ماہرین کو سعودی عرب اور میکسیکو میں خصوصی ٹریننگ کرائی گئی ہے۔ شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے عملے کی فراہمی کا عمل بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ 100 انٹرنیز کے تحریری امتحانات کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کر لی گئی ہے۔ ریسرچ کے لئے 64 تالابوں میں شرمپ کا سیڈ ڈالا گیا تھا۔ سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ سٹیٹ اور ویلیو چین قائم ہوگی جبکہ 57 تالاب کی کھدائی مکمل کر لی گئی۔ رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں 57 تالابوں اور 50 ٹیوب ویلز کی کھدائی کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو شرمپ فارمنگ کے ذریعے پہلی بار قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو گا۔ منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرمپ فارمنگ کے ایکڑ اراضی بھی مکمل کے لئے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔