Jasarat News:
2026-07-24@08:13:46 GMT

دادو اور بدین اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت دادو اور بدین اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سید نجم احمد شاہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز‘ پی اینڈ ڈی کے اراکین اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران دادو اور بدین میں جاری اور زیر التوا ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں طویل عرصے سے التوا کا شکار ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو نے افسران کو ہدایت کی کہ زیر التوا تمام ترقیاتی اسکیموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ضلع بدین کے تعلقہ اسپتال تلہار کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اسی طرح ضلع دادو میں پینے کے صاف پانی اور ڈرنیج کی زیر التوا اسکیموں کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہیل احمد قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دادو میں پینے کے پانی اور ڈرنیج کے مسائل ایک ماہ کے اندر حل کر لیے جائیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترقیاتی اسکیموں

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری