کمشنر حیدرآباد کا ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250103-2-9
مٹیاری(نمائندہ جسارت)کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض عباسی نے ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کے ہمراہ مٹیاری میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا۔ کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے مردوں اور خواتین کے لیے انتظار گاہ ، سیف سٹی کنٹرول روم، خواتین کے لیے پارک، گورنمنٹ بوائز ایم ڈی ایم ہائی اسکول میں آڈیٹوریم، اور مٹیاری کے سب سے بڑے مسئلے گندے پانی کے نالے سے ڈسپوزل کے ذریعے پانی کی نکاسی کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ شہریوں کے لیے پبلک پارک میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ پورشن بنانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار، شفافیت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مٹیاری میں جاری یہ تمام منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں، جو علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام اسکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ کا ٹراما سینٹر کئی برسوں سے غیر فعال ہے، جسے جلد بحال کر کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مٹیاری میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن کے ازالے کے لیے جلد پبلک ہیلتھ مٹیاری کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر محکمہ پبلک ہیلتھ کے تحت زیر التوا اسکیموں کو فعال کیا جائے گا۔صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ بھٹ شاہ پبلک اسکول کی اسکیم کافی پرانی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی