گلگت بلتستان میں نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ فریم ورک پر صوبائی مشاورتی اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
جلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ فریم ورک کو عملی اور قابلِ نفاذ بنانے کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ (NGPR) فریم ورک اور نیشنل جینڈر ڈیولپمنٹ پلان (NGDP) کے حوالے سے ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ریاض احمد نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس مشاورتی نشست میں نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک کو گلگت بلتستان کے تناظر میں حتمی شکل دینے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں مختلف متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور صنفی برابری کے فروغ، پالیسی ہم آہنگی اور ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
شرکاء نے NGPR فریم ورک کو صوبائی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ریاض احمد نے اس موقع پر کہا کہ صنفی برابری پائیدار ترقی کا ایک بنیادی ستون ہے اور گلگت بلتستان حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ فریم ورک کو عملی اور قابلِ نفاذ بنانے کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل جینڈر پیریٹی رپورٹ گلگت بلتستان فریم ورک کو کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی