City 42:
2026-06-02@22:25:01 GMT

ایم کیو ایم پاکستان  کا کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

ویب ڈیسک:  ایم کیو ایم پاکستان  نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار  نےاراکین اسمبلی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج سے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کررہی ہے۔

 فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے چارٹر آف معیشت پیش کیا جارہا ہے،ملکی تعمیر و ترقی بھی کراچی کی تعمیر و ترقی پر منحصر ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

 انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو پہلے کراچی بچانا ہوگا، کراچی سے مجرمانہ طور پر سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیاگیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی آج بھی سسک سسک کر ملک کیلیے خدمات سرانجام دے رہا ہے، قومی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات   پنجاب  عظمٰی بخاری  نے کہا ہےکہ  پنکی ڈرگ  والی  پر ڈرامہ  بنانے کا  اعلان کیا گیا ہے، اس  موضوع  پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو  ٹچ  اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو  اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز  نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔

پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب

ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ  والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع  پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم  اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع  ملےگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان